عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر کے خلاف 462ارب روپے کے کرپشن ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا

ہفتہ 20 مئی 2017 17:46

عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر کے خلاف 462ارب روپے کے کرپشن ریفرنس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) کراچی کی احتساب عدلت نے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر کے خلاف 462ارب روپے کے کرپشن ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3جون تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کیخلاف ایس ایس جی میں 462 ارب اور ِجے جے ی ایل میں 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں ڈاکٹر عاصم سمیت شریک ملزمان زوہیر صدیقی،شعیب وارثی اوردیگر ملزمان پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے وکیل انور منصور خان کا کہناتھاکہ ملزمان پر گیس کے غیرقانونی ٹھیکے جے جے وی ایل کو دینے کا الزام ہے،ملزمان پر کیس کن دستاویزات کی بنیاد پر بنایا آج تک ان دستاویزات کا پتہ نہیں چل سکا،اس کیس کا مدعی وہ شخص ہے جسے ایس ایس جی سی سے نکالا گیا جبکہ دوسرے گواہ آصف سہتو کے بیان میں کہیں بھی ڈاکٹر عاصم کا نام شامل نہیں ہے لہذا اس ریفرنس میں میرے موکل پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی. عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے 462 ارب ریفرنس کی سماعت 3 جون جبکہ 17 ارب کرپشن کی سماعت 27 مئی تک ملتوی کردی،سماعت کے بعد میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ حکومت نے کلبھوشن یادیو میں کے مقدمہ میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا،ایسا لگتا ہے کہ نواز حکومت بھارت نواز ہے،عوام کو اب حکومت کیخلاف کھڑا ہونا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :