بھارت نے معاملہ عالمی عدالت میں لے جا کر غلطی کی۔ مارکنڈے کاٹجو کا اعتراف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 مئی 2017 17:09

بھارت نے معاملہ عالمی عدالت میں لے جا کر غلطی کی۔ مارکنڈے کاٹجو کا اعتراف
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مئی 2017ء) :پریس کونسل آف انڈیا کے سابق چئیر مین اور بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو نے کلبھوشن یادیو کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے پر بھارت کے اس فیصلے کو سنگین غلطی قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مارکنڈے کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کا معاملہ عالمی عدالت میں لے جا کر بھارتی حکومت نے بڑی بے وقوفی کی۔

(جاری ہے)

بھارت نے یہ مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں لے جا کر پاکستان کے لیے راہ ہموار کر دی ہے۔ اب پاکستان مسئلہ کشمیر کو بھی عالمی عدالت انصاف میں لے جائے گا۔ اس بات پر پکاستانی یقینا خوش ہوں گے اور کیوں نہ ہوں ، بھارت نے خود پاکستان کو خود خوش ہونے کا موقع فراہم کیا ہے۔مارکنڈے نے مزید کہا کہ بھارت نے ایک شخص کی خاطر تنازعات کا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :