اورنگی ٹاون کراچی سی2 مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

ہفتہ 20 مئی 2017 17:06

اورنگی ٹاون کراچی سی2 مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) پولیس نے اورنگی ٹاون کراچی میں واقع اقبال مارکیٹ میں کارروائی کرکے دو ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیے،ملزمان واردات خاتون سہولت کار کی مدد سے کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ایس پی اورنگی ٹاؤن کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ثمر اقبال اور محمد امان کے قبضے سے دستی بم، رپیٹر، پستول اور گولیاں بھی ملی ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان 11افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کی خاتون سہولت کار بھی ہے جو وارداتوں میں مد د فراہم کرتی تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز سیاسی جماعت کے کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :