چیرمین سینٹ میاں رضا ربانی کا عبد الرحیم مندو خیل کے انتقال پر دکھ کا اظہار

ہفتہ 20 مئی 2017 17:04

چیرمین سینٹ میاں رضا ربانی کا عبد الرحیم مندو خیل کے انتقال پر دکھ کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) چیرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے موجودہ ایم این اے اور سا بق سینٹر عبد الرحیم مندو خیل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پسماندگان سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہی- انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا-۔ ڈپٹی چیرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، سینٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق، قائد حزب اختلافات چوہدری اعتزاز احسن نے بھی مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے لواحقین سے دلی تعزیت کی ھے۔

متعلقہ عنوان :