وزیراعظم ہیلتھ پروگرام غربت کی لکیر سے نیچے افراد کو سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم قدم ہے، پہلے مرحلہ میں 15 اضلاع کے 31 لاکھ سے زائد خاندانوں کو فراہم ہونا شروع ہو چکی ہیں،حکام ہیلتھ ڈویزن

ہفتہ 20 مئی 2017 17:04

وزیراعظم ہیلتھ پروگرام غربت کی لکیر سے نیچے افراد کو سہولیات کی فراہمی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام اور 10 کروڑ افراد کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ مانیٹرنگ کیلئے درست وقت پر مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام غربت کی لکیر سے نیچے افراد کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے، یہ سہولیات پہلے مرحلہ میں 15 اضلاع کے 31 لاکھ سے زائد خاندانوں کو فراہم ہونا شروع ہو چکی ہیں۔

نیشنل ہیلتھ سروسز ڈویژن کے ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبوں کو منتقل ہو گیا تھا تاہم وفاقی حکومت نے صحت کے شعبہ پر مسلسل توجہ مرکوز کی۔ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بنیادی صحت کی بڑھتی ہوئی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے وسائل پیدا کرنے اور تکنیکی معاونت سمیت مختلف اقدامات اٹھائے اور مختلف صحت کے ترقیاتی شراکت داروں کے ذریعہ صوبوں کو یہ معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو بہتر اور مستحکم بنایا گیا اور صوبوں کو ویئر ہائوسز اور مستحکم کولڈ جین مینجمنٹ کی فراہمی کیلئے تکنیکی اور مادی تعاون فراہم کیا گیا۔ تپ دق، ملیریا اور ایچ آئی وی ایڈز کے قومی پروگرام کیلئے معاونت فراہم کی جا رہی ہے جس کیلئے ان شعبوں کے انسانی وسائل کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے درکار آلات اور سامان کی فراہمی کی جا رہی ہے۔ مزید برآں زچہ و بچہ کی تولیدی صحت ٹرسٹ فنڈ، 21 غیر فعال زچہ و بچہ سینٹرز کو فعال بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جن کی نشاندہی صوبوں نے کی ہے۔ زچہ و بچہ سینٹرز اور ہسپتالوں کو تولیدی صحت سے متعلق درکار آلات، ادویات کو محفوظ بنانے والی کٹس، فرنیچر کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :