عالمی عدالت بھارتی جاسوس کی سزائے موت کوختم نہیں کرسکتی،سرتاج عزیز

بھارتی جج نےماناکہ عالمی عدالت میں جاکرغلطی کردی،پاکستان کاکشمیرپرعالمی عدالت جانےکاراستہ کھل گیا،عالمی عدالت نےقونصلررسائی کیلئےحکم نہیں دیا،وکیل خاورقریشی کوتعینات کرنےکامتفقہ فیصلہ تھا،ایڈہاک جج ہوتاتوبھی یہی فیصلہ آتا،دوبارہ پوری تیاری کیساتھ جائینگے،جندال کاکلبھوشن کیس سےکوئی تعلق نہیں۔مشیرامورخارجہ پاکستان کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 مئی 2017 16:35

عالمی عدالت بھارتی جاسوس کی سزائے موت کوختم نہیں کرسکتی،سرتاج عزیز
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20مئی2017ء) :وزیراعظم کے مشیرامورخارجہ سرتاج عزیزنے کہاہے کہ بھارتی عمل سے پاکستان کاکشمیرایشوپرعالمی عدالت جانے کاراستہ کھل گیا، بھارتی جج نے ماناکہ عالمی عدالت میں جاکرغلطی کردی،عالمی عدالت نے قونصلررسائی کیلئے حکم نہیں دیا،وکیل خاورقریشی کوتعینات کرنے کافیصلہ متفقہ تھا،عالمی عدالت میں دوبارہ پوری تیاری کے ساتھ جائینگے۔

انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن معاملے پرہم نے جلدبازی سے کام نہیں لیا۔ہم مشاورت کے بعدعالمی عدالت میں گئے۔عالمی عدالت نے قونصلررسائی کیلئے حکم نہیں دیا۔ فیصلے میڈیانے یہ غلط تاثردیاکہ پاکستان ہارگیااوربھارت جیت گیاایساتاثرغلط ہے۔عدالت نے صرف فیصلے تک سزائے موت روکنے کاکہاہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ہم نے کلبھوشن کوقانون اورآئین کے مطابق سزادی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جج نے ماناکہ عالمی عدالت میں جاکرغلطی کردی۔بھارتی جج نے کہا کہ پاکستان کاکشمیرایشوپرعالمی عدالت جانے کاراستہ کھل گیا۔سرتاج عزیزنے کہا کہ کلبھوشن نیول آفیسرہے،جس نے جعلی پاسپورٹ استعمال کیا۔کلبھوشن نے پاکستان میں دہشتگردی کروانے کااعتراف بھی کیا۔ہندوستان کلبھوشن کوبچانے کیلئے پروپیگنڈاکررہاہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں صرف 6دن ملے تھے۔

اب ایڈہاک جج بھی تعینات کرینگے۔پہلے بھی ہمارے پاس ججزکے نام آئے،لیکن ٹائم نہیں تھا۔ہم نے عالمی عدالت میں جاکراچھاکیاہے۔اب ہم عالمی عدالت میں دوبارہ پوری تیاری کے ساتھ جائینگے۔ہماری کوشش ہے کہ مقدمے کی جلددوبارہ سماعت ہو۔انہوں نے کہا کہ یہ کہنابھی درست نہیں کہ 90منٹ تھے اور ہم نے 50منٹ لیے۔اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔وکیل خاورقریشی کوتعینات کرنے کافیصلہ متفقہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت بھارتی جاسوس کی سزائے موت کوختم نہیں کرسکتی۔ہم عالمی عدالت میں ثابت کرینگے کہ بھارت اپنے اسٹیٹ ایکٹرزسے دنیامیں دہشتگردی کرواتاہے۔سرتاج عزیزنے کہا کہ میرٹ اور دائرہ اختیارپرہماری پوزیشن بہت مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی تاجرجندال کادورہ پاکستان سے کلبھوشن کیس کوکوئی تعلق نہیں ہے۔جندال کادورہ ذاتی نوعیت کاتھا۔

متعلقہ عنوان :