نیب ہر قسم کی بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے ، نیب نے عوام سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے لوٹی گئی ر قم برآمد کی بلکہ متعلقہ ا حتساب عدالتوں کی منظوری سے وہ رقوم اصل حقداروں کو واپس لوٹائی گئی۔ نیب افسران کی جدید خطوط پر تربیت ہماری اولین ترجیح ہے ، چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری
ہفتہ 20 مئی 2017 16:58
(جاری ہے)
بھرتیوںکے پورے عمل میں کوئی سفارش نہیں کی گئی کیونکہ نیب کاپیغام ہے "بد عنوانی سے انکار "۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے کسی قسم کے دبائو کے بغیر یہ بھرتیاں کی ہیں ۔
انہوںنے امید ظاہر کی کہ میرٹ پر بھرتی ہونے والے تمام افسران اپنے فرائض سے انصاف کریں گے ،یہی ہمارے فرائض کا طرہ امتیاز ہے اور رہے گا۔انہوںنے کہاکہ نیب ہر قسم کی بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے ۔ بد عنوانی کے ترقیاتی پروگراموں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نیب افسران سخت قواعد وضوابط اور بد عنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہیں ۔ نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بد عنوانی کی روک تھام کے لئے قانون پر عملدرآمد کی پالیسی اختیار کی ہے ۔نیب بڑے پیمانے پر لوگوں کو دھوکہ دہی کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوںپر نمٹاتا ہے کیونکہ یہ نیب آرڈیننس کے تحت سنگین جرم ہے ۔ نیب نے لوگوں کی محنت سے کمائی گئی رقم اور بچتوں کو دھوکہ دہی سے لوٹنے کے مالیاتی سکینڈل پر کاروائی کی ہے ۔ لوٹی گئی رقم برآمد کی ہے اور حق داروں تک پہنچائی ہے ، ان میں سے ڈبل شاہ سکینڈل ، کوآپریٹو سوسائٹی سکینڈل ، جعلی ہائوسنگ اتھارٹی سکینڈل اور مضاربہ سکینڈل نمایاں مقدمات ہیں۔ نیب نے عوام کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے لوٹنے والے مقدمات میں نہ صرف لوٹی گئی رقم برآمد کی ہے بلکہ متعلقہ احتساب عدالتوں کی منظوری سے وہ رقوم اصل حقداروں کو واپس لوٹائی گئی ہیں ،انہوںنے کہاکہ نیب کے تمام شعبوں کی محنت اور جانفشانی کے باعث یہ نتائج آئے ہیں جس کا عالمی اداروں نے بھی اعتراف کیا ہے۔برلن میں قائم کرپشن واچ ڈاگ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان کے سی پی آئی میں گزشتہ تین سال میں بہتری آئی ہے ۔2013میں پاکستان کا 113واں نمبر تھا جبکہ 2016 کی رپورٹ میں پاکستان کا 176ممالک میں سی116واں نمبر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مشکل کورس ہے اور اس کے لئے اعلیٰ معیار کے نظم و ضبط کی ضرورت ہے ۔مجھے امید ہے کہ آپ لوگ مطلوبہ معیار پر پورا اتریں گے۔کور س مکمل ہونے پر ہمیں آپ لوگوں سے سرکاری اداروں کے کردار ، آئین ، قانون اور نیب کے ایس او پیز کے متعلق اعلیٰ معیار کے نظم و ضبط اور معلومات کی توقع ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس ٹریننگ کی تکمیل کے بعد آپریشنل ذمہ داریوںکو پورا کرنے کے لئے آپ کو مطلوبہ پیشہ وارانہ علم اور مہارتیں حاصل ہو جائیں گیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل کا ایران پر’ ’میزائل حملہ“ کرنے کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.