ملک کی معاشی صورت حال ابتر ہوگئی ہے،مہرین انور راجہ

ہفتہ 20 مئی 2017 16:57

ملک کی معاشی صورت حال ابتر ہوگئی ہے،مہرین انور راجہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ ملک کی سالانہ فی کس آمدنی1629ڈالر تک پہنچ گئی ہے مگر ساتھ ہی حکومت رواں مالی سال کے اختتام تک سرمایہ کاری اور بچت کے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا شکار ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ان دونوں اہداف کے حصول میں ناکامی کے باعث حکومت اپنی ضروریات اور منصوبہ جات پر عمل درآمد کے لے بیرونی اوراندرونی ذرائع پرانحصار کرنے پر مجبور ہوگی ، ملک کی معاشی صورت حال ابتر ہوگئی ہے ، نجی شعبہ بھی حکومت پر اعتماد کرنے کوتیار نہیں ، انہوں نے کہاکہ ملک معاشی بحرانوں میں پھنس چکاہے اور ہر حوالے سے عوام مشکلات کا شکار ہیں ، عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا جارہا ، حکومت صر ف نعروں تک محدود ہے۔