سول سوسائٹی نے معلومات کے حصول کا بل 2017جو ٖٖغیر موثر قرار دے دیا

وفاقی پبلک اداروں کو تصدیق شدہ معلومات فراہم کرنے کا پابند بنایا جائے ،سول سوسائٹی کے نمائندوں کامطالبہ

ہفتہ 20 مئی 2017 16:50

سول سوسائٹی نے معلومات کے حصول کا بل 2017جو ٖٖغیر موثر قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) سول سوسائٹی نے سینٹ میں پیش کیا جانیوالا معلومات کے حصول کا بل 2017جو ٖٖغیر موثر قرار دے دیا ۔محدود اور غیر موثر معلومات تک رسائی دینے سے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے۔ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی پبلک اداروں کو تصدیق شدہ معلومات فراہم کرنے کا پابند بنایا جائے۔

(جاری ہے)

تفیصیلات کے مطابق انفارمیشن کے حصول تک رسائی حاصل کرنے کیلئے سول سوسائٹی کے نمائندوں نے سینٹ میں پیش کیے جانے والے معلومات تک رسائی کے بل کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل سے حالات نہیں بدل سکتے یہ بل اور گزشتہ بل ایک جیسا ہے جب تک وفاق پبلک اداروں کو تصدیق شدہ معلومات فراہم کرنے کا پابند نہیں بنائے گا معلومات تک رسائی کا بنیادی حق متاثر ہوتا رہے گا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ معلومات تک رسائی فراہم کرنے کیلئے کمیشن بنایا جائے جو تمام عوامی مفاد کی معلومات فراہم کرنے کا پابند ہو۔ سول سوسائٹی کے نمائندوں اور صحافی برادری کی مشاورت و تجاویز کے بعد سینٹ کمیٹی بل منظور کرے۔ انہوں نے حکومت سے مزید مطالبہ کیا کہ معلومات تک رسائی کے بل 2017میں پبلک اداروں کو تصدیق شدہ معلومات فراہم کرنے کا پابند بنایا جائی

متعلقہ عنوان :