مخالفین سازشیں کرتے رہیں حکومت ہر صورت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ،خواجہ سعد رفیق

ہفتہ 20 مئی 2017 16:50

مخالفین سازشیں کرتے رہیں حکومت ہر صورت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے مخالفین کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جتنا چاہیں زور لگا ئیں ن لیگ کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ۔موٹرویزے،اورنج ٹرین ،توانائی اور فلاحی کے منصوبوں کو ہر صورت تکمیل تک پہنچایا جائیگا ۔اقتصادی راہداری ہماری کارکردگی کی لازوال مثال ہے امن کا قیام ممکن بنادیا گیا ہے سرمایہ کار آرہے ہیں، الحمد اللہ ہماری ملک کی تقدیر بدل رہی ہے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتے کو لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا ،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں ہماری حکومت ختم کرنے کے خلاف سازشیں ہی سازشیں کی گئیں لیکن اللہ کا کرم ہے ملک ترقی کی منازل طے کررہا ہے اور مخالفین سازشوں میں ہی4 سال گزار لئے ہیں ، باقی 1سال بھی گزر جائے گا اور مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی ، عوام ن لیگ سے نالاں ہے تو پھر ہمیں ووٹ کیوں دیتے ہیں عوام سمجھ دار ہیں اور سوچ سمجھ کر ہی اپنی فلاح کے لئے ووٹ دیتے ہیں لہذا تبدیلی الزام لگانے والے نہیں ہم ہی لے کر آئیں گے کیوں کہ ہماری حکومت دن رات جاگ کر ملکی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت عوام دوست ہے اور عوامی فلاحی کاموں پر توجہ دے رہی ہے تاکہ ان کی حالت زندگی میں انقلاب اور خوشحالی آئے سی پیک کا عظیم منصوبہ ہم ہی لائے ہیں جو نہ صرف بلوچستان اور پاکستان بلکہ پورے خطے کی تقدیر بدلنے کا باعث بنے گا۔

(جاری ہے)

کراچی میں امن اور ملک بھر سے دہشت گردی کا قلع قمع کرنا ہی ہو کام ہیں جن سے بتدریج حقیقی تبدیلی آئے گی مخالفین الزامات اور راتوں رات تبدیلی کے واویلے کرتے ہیں اور ہماری حکمت عملی و منصوبوں پر بے جا تنقید کرتے ہیں لیکن ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ تبدیلی راتو ں رات نہیں بلکہ مستقل اور قومی پالیسیوں کے نتیجے میں آئی ہے جس میں وقت لگتا ہے فوری خوشحالی یا ترقی کے پھیچے گڑبڑ ہوتی ہے اور ہم گڑبڑ نہیں بلکہ حقیقی خوشحالی لانا چاہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات کوشش کررہے ہیں لیکن یہ کوشش اس وقت تک ثمرآور نہیں ہوسکتی جب تک عوام کو تربیت اور بچوں کو تعلیم نہیں دی جاتی لہذا قومی ترقی کے لئے والدین کو چایئے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں اور اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں

متعلقہ عنوان :