کرپشن کیس:ملزمان پر فرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کی جائے گی،احتساب عدالت

ہفتہ 20 مئی 2017 16:50

کرپشن کیس:ملزمان پر فرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کی جائے گی،احتساب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) احتساب عدالت نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے پولیس میں غیرقانونی بھرتیاںکرکے قومی خزانے کو50کروڑسے زائد کانقصان پہنچانے کے متعلق دائرنیب ریفرنس کی سماعت کے دوران ملزمان سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی اوردیگرکے وکلاء نے عدالت کوبتایاکہ نیب نے اب تک ان کوملزمان پرلگائے جانے والے الزامات کی کاپیاںفراہم نہیں کی ہیںجس کی وجہ سے ملزمان پرفردجرم عائد نہیںہوسکتی عدالت نے نیب کے وکیل کوحکم دیاکہ ملزمان کوالزامات کی مکمل نقول فراہم کی جائے عدالت نے مزیدسماعت 26مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان پرآئندہ سماعت کے دوران فردجرم عائد کرنے کاحکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :