قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا

آپریشن کے دوران دکان سے بھاری تعدادمیں اسلحہ اور لٹریچربرآمد

ہفتہ 20 مئی 2017 16:46

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک کا سراغ لگا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) قانون نافذ کرنے والے اداروںنے کراچی میں کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک کاسراغ لگالیا۔نوجوانوںکواسلام کے نام پردہشت گردسرگرمیوںکیلئے راغب کیاجاتاتھا۔رینجرزنے خفیہ اطلاع پرپٹیل پاڑہ اورنشترروڈکے علاقوںمیں سرچ آپریشن کیاتھا۔آپریشن کے دوران ایک دکان سے بھاری تعدادمیں اسلحہ اور لٹریچربرآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرزکی جانب سے پٹیل پاڑہ اورنشترروڈکے محلقہ علاقوںمیں سرچ آپریشن کاآغازکیا۔اس دوران علاقہ کے داخلی اورخارجی راستوںکوبند کرکے گھرگھرتلاشی لی اورجرائم پیشہ افرادکے ٹھکانوںپربھی کارروائیاںکی گئیں،اس دوران لسبیلہ چورنگی پردودھ کی دکان کے پچھلے حصے میں گودام پرخفیہ اطلاع پرچھاپہ مارتے ہوئے دکان مالک اورملازم کوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیااورگودام سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور لٹریچربرآمدکرلیا،گرفتارملزمان سے ان کے جہادی نیٹ ورک کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :