سلمان لاشاری قتل کیس ،عدالت نے ملزم کو پیش نہ کرنے پر جیل سپریٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کر دیئے

ہفتہ 20 مئی 2017 16:46

سلمان لاشاری قتل کیس ،عدالت نے ملزم کو پیش نہ کرنے پر جیل سپریٹنڈنٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے طالب علم سلمان لاشاری کوقتل کے ملزم پولیس آفیسرکے بیٹے کوپیش نہ کرنے پرایس پی سٹی کورٹ اورجیل سپریڈیٹ کو نوٹس جاری کردیئے تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے طالب علم سلمان لاشاری کے مقدمہ قتل میں پولیس آفیسرکے بیٹے ملزم سلیمان ابڑوکوعدالت میں پیش نہ کرنے پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے ایس پی سٹی کورٹ اورسپریڈنٹ کراچی سینٹرل جیل کونوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 23مئی کوذاتی طورپرپیش ہوکروضاحت پیش کرنے کاحکم دیدیاہے عدالت نے مزیدحکم دیاہے کہ اگرافسران نے وضاحت نہ کی توان کے خلاف کارروائی کی جائے گی واضح رہے کہ طالب علم سلمان لاشاری کوجون 2015میں کلفٹن کے علاقے میںاس کے دوست سلمان ابڑونے تلخ کلامی کے بعداپنے ساتھیوںکے ہمراہ فائرنگ کرکے قتل کردیاتھامذکورہ ملزمان کی انسداددہشت گردی کی عدالت اورسندھ ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت مستردہوچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :