رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

ہفتہ 20 مئی 2017 16:35

رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
کوئٹہ۔20مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی چیئرمین ورکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے،تفصیلات کے مطابق پشتونخوا میپ کے مرکزی رہنماء ورکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل جو کوئٹہ کے ٹی بی سینٹوریم ہسپتال میں زیر علاج تھے کہ ہفتہ کوطویل علالت کے بعد انتقال کرگئے،وہ دو بار سینیٹر اور صوبائی اسمبلی کے ممبر بھی رہ چکے ہیں، کوئٹہ چاغی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

عبدالرحیم مندوخیل کی تدفین ان کے آبائی گائوں ژوب میں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :