خیبرپختونخواحکومت نے سنٹرل جیل پشاورمیں قیدیوں کیلئے صوبے کے پہلے مرکز برائے خواندگی و غیر رسمی تعلیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

ہفتہ 20 مئی 2017 16:33

خیبرپختونخواحکومت نے سنٹرل جیل پشاورمیں قیدیوں کیلئے صوبے کے پہلے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) خیبرپختونخواحکومت نے سنٹرل جیل پشاورمیں قیدیوں کے لئے صوبے کے پہلے مرکز برائے خواندگی و غیر رسمی تعلیم کا باقاعدہ افتتاح کردیاوزیرتعلیم محمد عاطف خان نے پہلے مرکز برائے خواندگی و غیر رسمی تعلیم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔صوبائی سیکرٹری خزانہ شکیل قادر،اسپیشل سیکرٹری تعلیم قیصرعالم اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

دریں اثناء صوبائی وزیر نے غیر سرکاری تنظیم ’’کتابی ‘‘ کی جانب سے جیل میں قائم لائبریری کا بھی افتتاح کیا ۔ اس موقع پر اس منصوبے کو صوبے کے دیگر جیلوں تک وسعت دینے کے لئے ایلیمنٹری ایجوکیشن فائونڈیشن اور محکمہ جیل کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ انہو ںنے اپنے پہلے دورہ سنٹرل جیل پشاور کے موقع پر اس مرکز کی شدت سے کمی محسوس کی تھی اور اس مرکز کے قیام کا حتمی فیصلہ کر لیا تھا جو آ ج الله تعالیٰ کے فضل و کرم سے پورا ہو گیا ہے ۔

انہو ںنے کہا کہ ا س مرکز کے قیام کا مقصد قیدیوں کو معاشرے کا اچھا شہری بنانا اور جیل کا عرصہ گزارنے کے بعد باعزت اور باوقار زندگی گزارنے قابل بنانا ہے تاکہ وہ کسی پر انحصار کرنے کی بجائے اپنے پائوں پر خود کھڑا ہو سکیں ۔عاطف خان نے کہا کہ خواندگی مرکز میں اساتذہ کی کمی آنے نہیں دی جائے گی اور جتنے اساتذہ کی بھی ضرورت ہو گی حکومت پوری کرے گی ۔

انہو ںنے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کوتعلیمیافتہ قیدی ہی پڑھائیں گے اور حکومت انہیں باقاعدہ تنخواہ دے گی انہو ںنے اعلان کیا کہ اس اہم منصوبے کو صوبے کے دوسرے جیلوں تک وسعت دی جائے گی ۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے حکومت کو جیلوں میں قید مائوں کے بچوں کابھی پورا پورا احساس ہے اور اس سلسلے میں مائوں کے بچوں کے تعلیم کے لئے خصوصی انتظام کی جائے گی کیونکہ بچے بے قصور ہیں او رانہیں مائوں کے قصور کی ہرگز سزا نہیں دی جائے گی بلکہ انہیں بھی معاشرے کا مفید شہری بنائیں گے۔ قبل ازیں انہوں نے تختی کی نقاب کشائی کرکے خواندگی مرکز او رلائبریری کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔انہوں نے لائبریری کے قیام پر ’’ کتابی‘‘ کے منتظمین کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :