پنجاب حکومت نے خواجہ سراء تحفظ حقوق ایکٹ 2017ء کا مسودہ تیار کرلیا
صحت، تعلیم ، جائیداد سمیت دیگر بنیادی حقوق لینے کی قانونی حیثیت ہوگی، تعلیم اور ملازمت سے محروم رکھنے پر سزائیں ،لاکھوں روپے جرمانہ ہوگا سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور سرکاری و نجی ملازمتوں میں خواجہ سرائوں کیلئے ایک، ایک فیصد کوٹہ رکھا جائیگا،قومی، صوبائی اور بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا مکمل حق حاصل ہوگا
ہفتہ 20 مئی 2017 16:33
(جاری ہے)
مسودہ کے مطابق خواجہ سرائوں سے بھیک منگوانے یا جبری مشقت کرانے پر 1لاکھ جرمانہ اور چھ ماہ سے دو سال تک قید ہوگی، پبلک مقامات پر جانے سے روکنے پر 1لاکھ جرمانہ اور 6ماہ سے 2سال تک قید ہوگی، تعلیمی ادارے میں داخلہ نہ دینے پر 3لاکھ جرمانہ اور 6 ماہ سے دوسال تک قید ہوگی، خواجہ سراء کو اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور کرنے پر 1لاکھ جرمانہ، 6ماہ سے 2سال تک قید ہوگی، خواجہ سراء پر ذہنی اور جسمانی تشدد کرنے پر 2سے 7سال قید اور 7لاکھ جرمانہ ہوگا جبکہ زیادتی کرنے کی صورت میں عمر قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔
مسودہ کے مطابق خواجہ سرائوں کی شکایات کے ازالے کے لئے محتسب دفتر قائم کیا جائے گا، لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج چیئر پرسن اور سابق سیشن ججز ممبران ہوں گے، چیئر پرسن اور ممبران کا تقرر وزیراعظم پاکستان کریں گے، محتسب شکایت آنے کی صورت میں سرکاری اور نجی ملازمین کے خلاف کارروائی کا اختیار رکھے گا جبکہ حکومت خواجہ سرائوں کے لئے نیشنل ایڈوائزی بورڈ تشکیل دے گی۔ وزیرمملکت، وفاقی سیکرٹریز، نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق اور کمیشن برائے حقوق خواتین کے نمائندے بورڈ کا حصہ ہوں گے۔اس کے علاوہ حکومت خواجہ سرائوں کو چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لئے آسان قرضے بھی فراہم کریگی جبکہ میڈیکل اخراجات کے لئے انشورنس سکیم شروع کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں بھی خواجہ سرائوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد کی جانب سے مسودہ پنجاب اسمبلی میں جمع کرادیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.