پولیس اور حساس اداروں کی دہشت گردوں کے ٹریننگ سکول میں کارروائی، بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد

ہفتہ 20 مئی 2017 16:33

پولیس اور حساس اداروں کی دہشت گردوں کے ٹریننگ سکول میں کارروائی، بڑی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) پولیس اور حساس اداروں نے گرفتار دہشت گردی کی نشاندہی پر پشاور کے مضافات میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹریننگ سکول سے بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد، خودکش جیکٹ، بم تیار کرنے کے فارمولے وغیرہ برآمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر مضافات میں کارروائی کی جہاں انہوں نے ٹریننگ سکول بنا رکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے ٹریننگ سکول میں بارود، خودکش جیکٹ اور ریموٹ کنٹرول بم بنانے کی تربیت دی جاتی تھی۔کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد کرنے کے علاوہ 10 وائرلیس سیٹ، 25 ریموٹ ڈیوائس، 200 میٹر پرائما کارڈ، خودکش جیکٹ، بم تیار کرنے کے فامولے، سی ڈیز ، یو ایس بیز، کتابیں، ایف ایم فریکوئنسی کا ٹرانسمیٹر، 10 سمیں اور 54 تیار آئی ای ڈی باکس برآمد کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :