لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ ہونے پر ایک مزاحیہ قوالی تیار کر لی گئی، سوشل میڈیا پر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 مئی 2017 16:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مئی 2017ء) : دنیا کا کوئی بھی کام ہو پاکستانی عوام میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ یہ عوام کچھ بھی کر سکتی ہے۔ موسم گرما کے آتے اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی پاکستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ اس لوڈ شیڈنگ کی زیادتی پر پاکستانی عوام بے حد پریشان ہے۔

(جاری ہے)

لوڈ شیڈنگ کے بڑھتے ہوئے تناسب اور بجلی کے شارٹ فال پر پاکستان کےکچھ شہریوں نے ایک مزاحیہ قوالی تیار کی ہے جس میں انہوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی شکایت کرتے ہوئے وزیر برائے مملکت عابد شیر علی اور وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

مزاحیہ قوالی کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک کئی صارفین ملاحظہ کر چکے ہیں اور انہوں نے اپنے جذبات کی ترجمانی کرنے پر قوالی گانے والے افراد کی قابلیت کو بھی سراہا۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی شئیر بھی کیا جار رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل مزاحیہ قوالی کی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :