17ء عوام سے کئے گئے وعدوں کا سال ہے‘ بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کیلئے 3گنا اضافی فنڈز مسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسی کا ثبوت ہیں‘آئندہ انتخابات بھی مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی

وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کی ترقیاتی کاموں کے جائزہ کے موقع پر بات چیت

ہفتہ 20 مئی 2017 16:31

17ء عوام سے کئے گئے وعدوں کا سال ہے‘ بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کیلئے 3گنا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ 2017ء عوام سے کئے گئے وعدوں کا سال ہے‘ بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کیلئے 3گنا اضافی فنڈز مسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسی کا ثبوت ہیں‘آئندہ انتخابات بھی مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی۔وہ ہفتہ کو اسلام آباد میں یونین کونسل 5بارہ کہو کے دورہ کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے ۔

طارق فضل چوہدری نے مقامی نمائندوں کے ہمراہ بارہ کہو کی گلیوں میں پیدل جا کر مختلف ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ وزیر مملکت نے بارہ کہو میں پانی، گیس اور انفراسٹرکچر کے جاری منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ منتخب مقامی نمائندے عوامی فلاح کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ دوہزار سترہ عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہے۔

آئندہ مالی بجٹ میں ترقیاتی بجٹ میں تین گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ ترقیاتی بجٹ میں یہ ریکارڈ اضافہ مسلم لیگ ن کی عوام دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی عوام دوست قیادت میں مسلم لیگ (ن )آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین مسلم لیگ (ن )کی مقبولیت سے خائف اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں تاہم مسلم لیگ (ن )کسی بھی رکاوٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔ اس موقع پریو سی چیئرمین راجہ واحد کیانی، کونسلر ذوالفقار بھٹو، طاہر نواز، محبوب خان اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ معززین علاقہ نے ترقیاتی کاموں میں دلچسپی لینے اور بیشتر مطالبات کی تکمیل پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :