جے آئی ٹی نے پانامہ کیس کی تحقیقات کی اور ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ‘پیر کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی

ہفتہ 20 مئی 2017 16:28

جے آئی ٹی نے پانامہ کیس کی تحقیقات کی اور ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ‘پیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) پانامہ کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی نے کی اور ابتدائی رپورٹ تیار کرلی جو پیر کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ہفتہ کو بھی پانامہ کیس کی تحقیقات کے لیے قائم 6رکنی جے آئی ٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء کی زیر صدارت وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سپریم کورٹ میں اب تک کی تحقیقات سے متعلق جمع کرانے کیلئے رپورٹ تیار کی گئی جو پیر کو عدالت عظمیٰ میں جمع کروائی جائے گی۔ جے آئی ٹی آئندہ ہفتے اہم بیانات ریکارڈ کرے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کو بھی نوٹسز آئندہ ہفتے جاری کر دئیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے ا بھی تک بیرون ملک سے ریکارڈ کے حصول کا فیصلہ نہیں کیا۔ وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے بیانات کی روشنی میں بیرون ملک رابطے کا فیصلہ کیا جائے گا۔