بھارت کی کلبھوشن کی پاکستان میں دہشتگردی اور انکشافات سے توجہ ہٹانے کی کوشش

راجستھان سے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے مبینہ ایجنٹ سمیت 3 پاکستانیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

ہفتہ 20 مئی 2017 16:24

بھارت کی کلبھوشن کی پاکستان میں دہشتگردی اور انکشافات سے توجہ ہٹانے ..
جے پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) بھارت نے ’’ را ‘‘ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں دہشتگردی اور انکشافات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہوئے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے مبینہ ایجنٹ سمیت 3پاکستانیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران ریاست راجستھا ن سے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے مبینہ ایجنٹ اور دیگر 2پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی ایجنٹ حاجی خان کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر جیسل میر کیگاں میں ایک گھر سے گرفتار کیا گیاجو مبینہ طور پر اہم اطلاعات پاکستانی خفیہ ایجنسی کو دے رہا تھاجس کے قبضے سے خفیہ دستاویز بھی ملے ہیں ۔واضح رہے کہ بھارت اس سے قبل بھی اپنے شہریوں کو پکڑ کر انھیں پاکستانی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ قرار دیتا رہا ہے اور اب وہ کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں دہشتگردی اور انکشافات سے توجہ ہٹانے کی کوششیں کرتے ہوئے اس طرح کے حربے استعمال کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :