قومی اقتصادی کونسل نے21 کھرب روپے سے زائد کے نئے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 20 مئی 2017 15:30

قومی اقتصادی کونسل نے21 کھرب روپے سے زائد کے نئے ترقیاتی بجٹ کی منظوری ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مئی۔2017ء) قومی اقتصادی کونسل نے21 کھرب روپے سے زائد کے نئے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی وزیرترقیات ومنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دس سال میں پہلی بار شرح نمو پانچ اعشاریہ تین فیصد رہی۔اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا۔

جس میں نئے مالی سال کیلئے 21 کھرب13 ارب روپے کا وفاق اور صوبوں کیلئے ترقیاتی بجٹ منظور کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی ترقیاتی پروگرام میں چار سال پہلے کے مقابلے میں صوبوں کا حصہ تین گنا بڑھادیا گیا ہے۔صحافیوں کو اجلاس کی بریفنگ میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے بتایا کہ دس سال میں پہلی بار شرح نمو پانچ اعشاریہ تین فیصد رہی۔ان کا کہنا تھا کہ نئے مالی بجٹ میں سی پیک منصوبوں کیلئے180 ارب روپے کے فنڈز رکھے ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بجٹ سے متعلق مکمل صوبائی اتفاق رائے سے فیصلہ سازی ہوئی۔ ترقیاتی بجٹ میں سماجی شعبہ کے لیے153 ارب رکھے گئے ہیں۔ملک کو 2025 تک دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :