کراچی :منوڑہ کے قریب ماہی گیروں کی لانچ ڈوبنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 20 مئی 2017 15:08

کراچی :منوڑہ کے قریب ماہی گیروں کی لانچ ڈوبنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں ..
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مئی۔2017ء) کراچی میں منوڑہ کے قریب ماہی گیروں کی لانچ ڈوبنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد کو بچا لیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق کیماڑی سے منوڑہ جانے والی ماہی گیروں کی ایک لانچ حادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔لانچ میں سوار دیگر 2 افراد کو سمندر سے نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ابھی تک لانچ ڈوبنے کی حتمی وجوہات واضح نہیں ہوسکیں تاہم عینی شاہدین کے مطابق حادثہ لانچ میں وزن کی زیادتی کے باعث پیش آیا۔ پاکستان میں اکثر و بیشتر ماہی گیروں کی کشتیاں حادثات کا شکار ہوتی رہتی ہیں، جس کی وجوہات میں وزن کی زیادتی، لانچوں کی مینٹی نینس کا نہ ہونا اور ماہی گیروں میں آگاہی کی کمی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ہاکس بے کے قریب 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :