وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت دورہ سعودی عرب کی تیاریوں پراجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 مئی 2017 14:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مئی 2017ء) :وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت دورہ سعودی عرب کی تیاریوں پراجلاس جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اورسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سمیت خارجہ حکام بھی شریک ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزارت خارجہ حکام وزیر اعظم کےدورہ سعودی عرب سےمتعلق امور پربریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں وزیراعظم کی اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت اور کانفرنس سے خطاب سےمتعلق امور پربھی غور آئیں گے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں عرب اسلامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں 35ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔