پاکستان کے اٹارنی جنرل سے کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت میں پاکستان کی نمائندگی کروانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 مئی 2017 14:50

پاکستان کے اٹارنی جنرل سے کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت میں پاکستان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مئی 2017ء) : کلبھوشن یادیو سے متعلق بھارتی درخواست پر عالمی عدالت انصاف میں کیس جاری ہے۔ اس کیس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے اب پاکستان کے اٹارنی جنرل کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اٹارنی جنرل اشترا اوصاف علی عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کے سلسلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اوصاف علی نے خود عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کا کیس لڑنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل بیرسٹر خاور قریشی پاکستان کی نمائندگی کر رہے تھے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی پھانسی پر عبوری حکم جاری ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس عبوری حکم کو پاکستان کے لیے سیٹ بیک قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :