پاکستان کی قومی سلامتی پر رائے دینے کا کسی کو حق نہیں ،ْپرویز مشرف

ہفتہ 20 مئی 2017 14:40

پاکستان کی قومی سلامتی پر رائے دینے کا کسی کو حق نہیں ،ْپرویز مشرف
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پاکستان پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی پر رائے دینے کا کسی کو حق نہیں ،کلبھوشن بارے عالمی عدالت کا فیصلہ غلط ہے ،ْتسلیم نہیں کرنا چاہیے ،ْ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کررہا ہے۔ایک انٹرویومیںپرویز مشرف نے کہا کہ کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت انصاف میں غلط فیصلہ کلبھوشن دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو دیکھ رہا تھا ،ْ کلبھوشن کا معاملہ قومی سلامتی کا ہے کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرنی چاہیے اور نہ کسی کو بھی قومی سلامتی کے معاملے پر مداخلت کرنے کا اختیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت میں جانا ہی نہیں چاہیے تھاجبکہ کلبھوشن کا کورٹ مارشل ہوا ہے یہ ہمارا داخلی معاملہ ہے بھارت بلوچستان میں دہست گردی کررہا ہے، کسی کو حق نہیں کہ قومی سلامتی پر ہمیں رائے دے ، اگر ایسی بات ہے تو اجمل قصاب کا معاملہ عالمی عدلات لے جانا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے کہاکہ آئی سی جے میں بھاتی لابی چلتی ہے،بھارت کلبھوشن جیسے لوگوں کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کررہا ہے بلوچستان میں کچھ لوگ پٹاخے چلاتے ہیں اور بھارت ان کی مدد کرتا ہے ، بھارت ان ہی ایشوز کا سہارا لے کر پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کرتا ہے۔

پرویز مشرف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میں بھی دھاندلی کی کوشش کرے گی، پاک فوج کی سرپرستی میں انتخابات ہونے چاہئیں ورنہ سندھ میں پی پی اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) پھر سے کامیاب ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :