وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات

ملک کی مجموعی حضوصاً خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 20 مئی 2017 14:40

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہفتہ کو گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں انجینئر امیر مقام، مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ، سینٹر سلیم ضیا اور دیگرسینئر رہنما موجود تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور حضوصاً صوبہ خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان دیگر وزرا کے ساتھ ماہ رمضان میں خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے۔