امریکا عرب و اسلامی ممالک کے نصف روزہ اجلاس کے فارمیٹ اورمکمل ایجنڈے کی روء سے اجلاس کے موقع پر سائیڈلائن ملاقاتوں کی گنجائش نہیں،ترجمان دفترخارجہ

ہفتہ 20 مئی 2017 14:40

امریکا عرب و اسلامی ممالک کے نصف روزہ  اجلاس کے فارمیٹ اورمکمل ایجنڈے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) دفترخارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ ریاض میں امریکا -عرب و اسلامی ممالک کے نصف روزہ اجلاس کے فارمیٹ اورمکمل ایجنڈے کی روء سے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد نوازشریف کی دوطرفہ ملاقاتوں کی گنجائش نہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے ریاض میں امریکا -عرب و اسلامی ممالک کے آدھے دن کے اجلاس، جس میں اسلامی دنیاء کے 35سے زائد رہنماوں اورعرب لیگ وخلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرلز کی شرکت کی متوقع ہے، کے موقع پر وزیر اعظم محمد نوازشریف کی دوطرفہ ملاقاتوں کے حوالے ذرائع ابلاغ میں آنیوالی رپورٹوں کے حوالے کہاہے کہ اجلاس کے فارمیٹ اورمکمل ایجنڈا کی روء سے اس طرح کی ملاقاتوں کی گنجائش نہیں۔