لودھراں ،ْگیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد آٹھ ہوگئی

بیت المال پنجاب کا جاں بحق افرادکے لواحقین کے لیے ایک ایک لاکھ مالی امداد دینے کااعلان ڈپٹی کمشنر کی جاں بحق افراد کی پانچ لاکھ فی کس امداد کے لیے وزیراعلیٰ کو سفارش

ہفتہ 20 مئی 2017 14:29

لودھراں ،ْگیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد آٹھ ہوگئی
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) لودھراں میں گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد آٹھ ہوگئی جبکہ بیت المال پنجاب نے جاں بحق افرادکے لواحقین کیلئے ایک ایک لاکھ مالی امداد دینے کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 14مئی کو لودھراں کے علاقے اڈا شاہنال میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران دھماکا ہوگیاتھاجس میں دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے تھے۔11 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال کے برن یونٹ لایا گیا تھا جہاں گزشتہ روز 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ہفتہ کو ایک اور زخمی کے جاں بحق ہونے کے بعد تعداد 8 ہوگئی ۔ڈپٹی کمشنر نے جاں بحق افراد کی پانچ لاکھ فی کس امداد کے لیے وزیراعلیٰ کو سفارش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :