پاکستان میں سپر مشاق ٹرینر طیارے کی اپ گریڈیشن کا آغاز

سپر مشاق طیارے میں جاسوسی اور نگرانی کے آلات گائیڈڈ بم نصب کیے جارہے ہیں ،ْ عالمی دفاعی جریدہ

ہفتہ 20 مئی 2017 14:29

پاکستان میں سپر مشاق ٹرینر طیارے کی اپ گریڈیشن کا آغاز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) پاکستان میں سپر مشاق ٹرینر طیارے کی بڑی اپ گریڈیشن کا آغاز ہوگیا ۔عالمی دفاعی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپر مشاق طیارے میں جاسوسی اور نگرانی کے آلات گائیڈڈ بم نصب کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی جریدے جینز 360 کے مطابق سپر مشاق طیارے میں جاسوسی اور نگرانی کے آلات نصب کیے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ طیاروں کے دونوں پروں کے نیچے گائیڈڈ بم بھی نصب کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ جریدے کے مطابق سپر مشاق کی مکمل اپ گریڈیشن میں چند ماہ لگیں گے۔

متعلقہ عنوان :