بدقسمتی سے ماضی میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے گئے ،ْخرم دستگیر خان

پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے کئی منصوبے مکمل ہوں گے ،ْوفاقی وزیر تجارت

ہفتہ 20 مئی 2017 14:29

بدقسمتی سے ماضی میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ماضی میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے گئے ،ْ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے کئی منصوبے مکمل ہوں گے۔ہفتہ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ )ن ) کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی بجلی اورتوانائی کے منصوبوں پر اپنی توجہ مرکوز کرلی اوراس ضمن میں عملی اقدامات کا آغاز کیا، توانائی کے کئی منصوبوں پر کام شروع کیا گیاانہوں نے کہاکہ ساہیوال کول پاورپلانٹ سے پیداوارکا آغاز ہوچکاہے ،ْتوانائی کے متعدد زیر تکمیل منصوبوں سے مرحلہ وار پیداوار کا آغاز ہوگا۔

خرم دستگیرخان نے کہاکہ حکومت نے قلیل مدت میں 17000میگاواٹ کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ ہورہی ہے تاہم صنعتی شعبہ اس سے مستثنیٰ ہے،بدقسمتی سے ماضی میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا تاہم موجودہ حکومت اس مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے کئی منصوبے مکمل ہوں گے ، اس منصوبے کے تحت توانائی کے مختلف منصوبوں میں بھاری سرمایہ کاری ہورہی ہے جس کے ملکی معیشیت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :