وزیراعظم دو روزہ دورے پر کل سعودی عرب جائیں گے ،ْ امریکہ عرب اسلامی کانفرنس میں شرکت کرینگے

وزیراعظم کو کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دعوت دی تھی

ہفتہ 20 مئی 2017 14:27

وزیراعظم دو روزہ دورے پر کل سعودی عرب جائیں گے ،ْ امریکہ عرب اسلامی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) وزیراعظم دو روزہ دورے پر کل اتوار کو سعودی عرب جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب میں ہونے والی امریکا عرب اسلامی کانفرنس میں شرکت کیلئے کل اتوار کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف کو کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دعوت دی تھی ،ْ کانفرنس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلمان رہنمائوں سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم دورہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے علاوہ کانفرنس میں شریک عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔