کلبھوشن کے خاندان کو ویزا اور قونصلر رسائی کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا ،ْپاکستانی ہائی کمشنر

پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے ،ْ عارضی فوائد کیلئے قومی سلامتی کے امور پر سمجھوتا نہیں کرے گا ،ْعبد الباسط

ہفتہ 20 مئی 2017 14:27

کلبھوشن کے خاندان کو ویزا اور قونصلر رسائی کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا ،ْپاکستانی ..
․ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء)بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے واضح کیا ہے کہ کلبھوشن کے خاندان کو ویزا اور قونصلر رسائی کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا ،ْپاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے ،ْ عارضی فوائد کیلئے قومی سلامتی کے امور پر سمجھوتا نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے کہاکہ پاکستان بھارت سے تمام تصفیہ طلب معاملات پر بامعنی مذاکرات چاہتا ہے اور آج نہیں تو 5 سال بعد بھی بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہی پڑیگا۔

عبد الباسط نے کہا کہ سزا یافتہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہے اور عالمی عدالت میں اس کیس کے جانے سے واضح ہوگیا کہ پاکستان میں دہشت گردی بیرونی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتی جبکہ کلبھوشن کے خاندان کو ویزا اور قونصلر رسائی کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دارملک ہے اور عارضی فوائد کیلئے اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کریگا ،ْ قومی سلامتی کے امور پرتو قطعاً کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔