امریکہ نوازشریف اورٹرمپ کے درمیان مختصرملاقات کا خواہاں

ٹرمپ کی کسی سے علیحدہ ملاقات ممکن نہیں،نوازشریف سے مختصر گفتگومتوقع ہے،امریکی سفارتی ذرائع

ہفتہ 20 مئی 2017 14:19

امریکہ نوازشریف اورٹرمپ کے درمیان مختصرملاقات کا خواہاں
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) امریکا کے سفارتی ذرائع خیال ظاہر کرتے ہیں کہ متعدد سربراہان مملکت کی موجودگی میں ٹرمپ کی کسی سے علیحدہ ملاقات ممکن نہیں تاہم امریکا اس کوشش میں ہے کہ نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مختصر ملاقات ہوسکے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ حکام نے ملاقات سے متعلق کسی قسم کی معلومات نہ ہونے کا اشارہ دیا جبکہ پاکستانی سفارت خانے کے مطابق یہ معاملہ اسلام آباد میں دیکھا جارہا ہے اور انہیں اس بارے کچھ پتہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :