امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے، اعلیٰ سعودی قیادت نے استقبال کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 مئی 2017 13:54

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے، اعلیٰ سعودی قیادت نے استقبال ..
جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مئی 2017ء) : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بطور امریکی صدر اپنے پہلے دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر امریکی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ ، بیٹی اور داماد بھی موجود تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پہنچنے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وفد کا شاندار استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ پر شاہ سلمان بند عبد العزیز کے ہمراہ سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر ریڈ کارپٹ پر چل کر سعودی میزبانوں سے مصافحہ کیا۔امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے دوران دہشت گردی اور شدت پسندی پر بات کریں گے۔ امریک صدر سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسرائیل اور ویٹیکن بھی جائیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب آمد