ٹھٹھہ ‘دھابیجی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کے بھتیجے نے گولیاں مار کر سگے بھائی کو قتل کر دیا

ہفتہ 20 مئی 2017 13:57

ٹھٹھہ ‘دھابیجی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کے بھتیجے نے ..
ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) ٹھٹھہ کے نواحی علاقے دھابیجی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے بھتیجے نے گولیاں مار کر بھائی کو قتل کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے دھابیجی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بھتیجے اصغر زہری کوسگے بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اصغر زہری کو بھائی نے نامعلو م وجوہات کی بناء پر فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

اصغر زہری کو اس کے بھائی نے گھر میں 9گولیاں ماریں جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے مقتول کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردی ہے اور واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :