اگلے مالی سال میں دفاعی بجٹ میں 70ارب اضافے کا امکان

دہشگردی کے متاثرین کیلئے بجٹ میں 10ارب روپے کمی ‘متاثرین کی امداد اور تعمیر کا بجٹ 90ارب کرنیکی تجویز

ہفتہ 20 مئی 2017 13:57

اگلے مالی سال میں دفاعی بجٹ میں 70ارب اضافے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) اگلے مالی سال میں دفاعی بجٹ میں 70ارب روپے اضافے کے ساتھ کل 930ارب روپے مختص کرنے پر غور، جبکہ دہشگردی کے متاثرین کیلئے بجٹ میں 10ارب روپے کمی پر غور کیا جارہا ہے، متاثرین کی امداد اور تعمیر کا بجٹ 90ارب روپے کرنیکی تجویز دی گئی، ہفتہ کو نجی ٹی وی کے ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگلے مالی سال میں دفاعی بجٹ میں 70ارب روپے اضافہ کے ساتھ 930ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

آئی ڈی پیز کی آباد کاری کے لیے بجٹ میں 10ارب روپے کم کرکے 90ارب روپے مختص کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :