بھارت نے کلبھوشن کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا کر غلطی کی ہے ‘ پاکستان لاتعداد بھارتی اعتراض والے معاملات عالمی عدالت لے جا سکتا ہے اور پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر عالمی عدالت جانے کا موقع مل گیا ہے‘اب پاکستان بھی عالمی عدالت جا کر بھارت کا کچا چٹھا کھول سکتا ہے‘بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مار کنڈے کاٹجو کا بیان

ہفتہ 20 مئی 2017 13:57

بھارت نے کلبھوشن کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا کر غلطی کی ہے ‘ پاکستان ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مار کنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا کر غلطی کی ہے ‘ پاکستان لاتعداد بھارتی اعتراض والے معاملات عالمی عدالت لے جا سکتا ہے اور پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر عالمی عدالت جانے کا موقع مل گیا ہے‘اب پاکستان بھی عالمی عدالت جا کر بھارت کا کچا چٹھا کھول سکتا ہے۔

ہفتہ کو اپنے بیان میں سابق جج نے کہا بھارت نے کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف میں جا کر بہت بڑی غلطی کر دی ہے۔ بھارت صرف ایک شخص کیلئے عالمی عدالت گیا اس پر پاکستان خوش ہو گا ۔ اب پاکستان بھی عالمی عدالت جا کر بھارت کا کچا چٹھا کھول سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لا تعداد بھارتی اعتراض والے معاملات عالمی عدالت میں لے جا سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر بھی عالمی عدالت جانے کا موقع مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

مارکنڈے کاٹجو نے کہا کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف میں پنڈورا باکس کھول سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے جرم میں گرفتار ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے کیس کو عالمی عدالت انصاف میں لے کر گیا ہے اور کلبھوشن تک قونصلر رسائی مانگ رہا ہے۔ کلبھوشن کیس کی پہلی سماعت کے بعد عالمی عدالت نے کلبھوشن کی پھانسی کو کیس کی کارروائی مکمل ہونے تک روکنے کا حکم بھی دیدیا ہے۔