وزیر اعظم نواز شریف کے غیر ملکی دوروں پر کتنا خرچ آیا۔ تفصیلات سامنے آگئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 مئی 2017 13:42

وزیر اعظم نواز شریف کے غیر ملکی دوروں پر کتنا خرچ آیا۔ تفصیلات سامنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مئی 2017ء) : وزیر اعظم نواز شریف کے غیر ملکی دوروں پر آئے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر نشر کی جانے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کے چین اور ہانگ کانگ کے حالیہ دورے نے ملک سمیت غیر ملکی سربراہان کے دوروں کے اخراجات کے ریکارڈ بھی توڑ دئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چین اور ہانگ کانگ کا حالیہ دورہ وزیراعظم نواز شریف کا 75 واں غیر ملکی دورہ تھا۔

غیر ملکی دوروں پر وزیر اعظم نے عوام کے پیسوں سے کئی ہزار ڈالر ٹپس میں اُڑا دئے۔ وزیر اعظم نواز شریف متعدد مرتبہ امریکہ، چین اور برطانیہ کے دوروں پر گئے۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے دور میں چالیس غیر ملکی دورے کیے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے 75 غیر ملک دورے کیے جس میں سب سے زیادہ مرتبہ لندن گئے۔ لندن کے اکیس دوروں میں سے صرف ایک سرکاری دورہ تھا جبکہ باقی بیس نجی دورے تھے۔

وزیر اعظم کے لندن کے اکیس دوروں کے اخراجات میں سے انیس کےا خراجات دفتر خارجہ نے برداشت کیے۔ دوسرے نمبر پرچین اور سعودی عرب کے دورے ہیں۔ وزیر اعظم چھ مرتبہ چین اور سعودی عرب گئے، انہوں نے امریکہ کے پانچ جبکہ ترکی کے 4 دورے کیے۔ تُرکی کے چار دوروں میں سے ایک دورہ نجی نوعیت کا تھا۔ وزیر اعظم نواز شریف اب تک 264دن ملک سے باہر گزار چکے ہیں۔ ان کے بیرون ملک دوروں پر 70 کروڑ روپے سے زائد خرچ آیا۔

متعلقہ عنوان :