ملک میں متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے پانچ مختلف منصوبوں پر 368 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی

ہفتہ 20 مئی 2017 13:39

ملک میں متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے پانچ مختلف منصوبوں پر 368 ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) ملک میں متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے پانچ مختلف منصوبوں پر 368 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جبکہ منصوبوں کی تکمیل سے مجموعی طور پر 266.5 میگاوات سستی بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔ متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار کے حصول کے حوالے سے پانچ کمپنیوں نے نیپرا سے لائسنس کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ کی نیشنل رینیو ایبل انرجی لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں متبادل ذرائع سے تین لاکھ 46 ہزار میگاواٹ شفاف اور سستی توانائی پیدا کی جاسکتی ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والے چینی کے کارخانوں سے مجموعی طور پر تین ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار کے شعبہ کے حوالہ سے ماہرین نے کہا ہے کہ متبادل ذرائع سے سستی اور شفاف بجلی کی قومی پیداوار میں اضافہ کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے جس سے نہ صرف بجلی کی طلب اوررسد میں موجود فرق کو ختم کیا جا سکے گا بلکہ صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :