بیلٹ اینڈ رو ڈ فورم میں شرکت سے عالمی برادری سے رابطے میں مدد ملی ہے

ٹرانسپورٹ ، شہری ہوابازی ، نقل و حمل کے کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں، یوکرائن نائب وزیر اعظم

ہفتہ 20 مئی 2017 13:02

بیلٹ اینڈ رو ڈ فورم میں شرکت سے عالمی برادری سے رابطے میں مدد ملی ہے
کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) یوکرائن کے نائب وزیراعظم اول سٹیپن پو بیف چین میں منعقد ہونیوالے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعلقات کے انعقاد کی زبردست تعریف کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فورم کے باعث یوکرائن کو عالمی اقتصادی اور تجارتی برادری کے ساتھ رابطہ پیدا کرنے میں مدد ملی ہے ،یوکرائن کو شاہراہ ریشم میں اپنا کردار ادا کرنے ، نئی پالیسی تشکیل دینے اور نئے اصولوں کی تیاری میں بھی مدد ملی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ بیجنگ کے اس دورے کے دوران یوکرائن کے وفد نے بنیادی ڈھانچے ، ٹرانسپورٹ ، شہری ہوابازی کی صنعت ، نقل و حمل اور مشینری کی تیاری میں تعاون کو فروغ دینے کے کئی معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ، سٹیپن بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کرنے والے یوکرائن کے وفد کے سربراہ تھے ، انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ تجویز کرنے پر چینی صدر شی جن پھنگ کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ یوکرائن نے 2015ء میں شاہراہ ریشم منصوبے میں شرکت کر لی تھی ۔

متعلقہ عنوان :