حکومت عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس بہتر انداز میں لڑنے ناکام رہی ‘ راجہ پرویز اشرف

پنجاب میں پیپلزپارٹی کمزور نہیں ہوئی ،آئندہ عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرینگے‘ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 20 مئی 2017 12:56

حکومت عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس بہتر انداز میں لڑنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) سابق وزیر اعظم و پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ حکومت عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادوکا کیس بہتر انداز میں لڑنے ناکام رہی ،پنجاب میں پیپلزپارٹی کمزور نہیں ہوئی بلکہ آئندہ عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادونے پاکستان میں دہشتگردی کی متعدد واردتیں کرانے کا اعتراف کیا، حکومت کو پوری تیاری کے ساتھ عالمی عدالت میں جانا چاہیے تھا ،حکومت عدالمی عدالت میں اپنا موقف بہتر انداز میںپیش کرنے میں ناکام رہی ۔

راجہ پرویز اشرف نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کے کمزور ہونے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پروپیگنڈہ ہے، ہم آئندہ انتخابات میں پنجاب سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔قبل ازیں عدالت میں پیپکومیں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کے دوران راجہ پرویز اشرف کے وکلا نے تیاری کے لئے وقت مانگ لیا۔ جبکہ عدالت نے نیب کو دوبارہ جواب داخل کرانے کا حکم دیا۔ جس کے بعد کیس کی سماعت 10جون تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :