سویڈن میں وکی لیکس کے بانی کے خلاف جنسی زیادتی کی تحقیقات ختم

برطانیہ کااسانج کو امریکا کے حوالے کرنے سے متعلق وارنٹ ملنے کی تصدیق یاتردید سے انکار

ہفتہ 20 مئی 2017 12:51

سویڈن میں وکی لیکس کے بانی کے خلاف جنسی زیادتی کی تحقیقات ختم
سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) سویڈن کی مستغیث اعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کے خلاف جنسی زیادتی کی جاری تحقیقات ختم کر رہی ہیں۔ آسانج پر یہ الزام قریب سات برس قبل لگایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سویڈش پراسکیوشن اتھارٹی یا دفتر استغاثہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ماریانے نٴْو نے ’’تفتیشی عمل روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سویڈن کے دفتر استغاثہ کی طرف سے آسانج کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ ختم کرنے کے اعلان کے بعد وکی لیکس کی طرف سے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا گیا ہے، برطانیہ نے اس بارے میں تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ آیا اٴْسے آسانج کو امریکا کے حوالے کرنے سے متعلق وارنٹ ملے ہیں یا نہیں۔ توجہ کا مرکز اب برطانیہ ہے۔ادھر وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے فیصلے کو اہم پیشرفت قراردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :