پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کی 15 روزہ کارروائی کی رپورٹ تیار

جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کو طلب کرنے کافیصلہ کر لیا۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 مئی 2017 12:23

پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کی 15 روزہ کارروائی کی رپورٹ تیار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مئی 2017ء) : پانامہ لیکس کیس پر سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی جانے والی جے آئی ٹی نے اپنی 15 روزہ کارروائی کی رپورٹ تیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی ان 15 روز میں پانامہ کیس کی تحقیقات میں کوئی خاص پیش رفت کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے تحقیقات کے لیے قطری شہزادے کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قطر میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے قطری شہزادے کو خط لکھا جائے گا۔ خیال رہے کہ پانامہ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران نواز شریف اور ان کے بچوں کے وکیل نے کہا تھا کہ اگر قطری شہزادے کو اس کیس میں طلب کیا گیا تو وہ ضرور آئیں گے اور اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

متعلقہ عنوان :