چمن میں باب دوستی 16ویں روز بھی ہر قسم کی تجارت اور آمدورفت کے لیے بند

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 20 مئی 2017 12:17

چمن میں باب دوستی 16ویں روز بھی ہر قسم کی تجارت اور آمدورفت کے لیے بند
چمن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مئی۔2017ء) چمن میں پاک افغان سرحد باب دوستی 16ویں روز بھی ہر قسم کی تجارت اور آمدورفت کے لیے بندہے تاہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قندھار بم دھماکے کا زخمی افغان شہری علاج کے لیے پاکستان منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بندش کے سبب دونوں جانب نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت دوطرفہ تجارت معطل ہے جبکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیمار افغان شہریوں کو پاسپورٹ پر جانے کی اجازت ہے۔

دوسری جانب ضلع چمن کے علاقوں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ مردم شماری دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز پاک افغان فلیگ میٹنگ میں ہوا تھاجبکہ افغان شیلنگ سے متاثرہ دیہات میں مردم شماری کا عمل کل تک مکمل کرلیاجائے گا۔ مردم شماری کے لئے ہر گھر کے سربراہ کی علاقے میں موجودگی یقینی بنائی گئی تاہم دیگر متاثرہ بدستور خیمہ بستی میں موجود ہیں۔