معروف مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کو سعودی عرب کی شہریت ملنے کی اطلاعات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 مئی 2017 12:12

معروف مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کو سعودی عرب کی شہریت ملنے کی اطلاعات
جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مئی 2017ء) : معروف مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کو سعودی عرب کی شہریت دئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذاکر نائیک کو سعودی عرب کی شہریت شاہ سلمان کی جانب سے دی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ذاکر نائیک مبینہ طور پر انتہا پسندی کو فروغ دینے کے الزام میں بھارت میں انتہائی مطلوب ہیں جس پر سعودی عرب کے شاہ سلمان نے خود اس معاملے میں مداخلت کر کے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو انٹرنیشنل پولیس آرگنائزیشن کے ہاتھوں گرفتار ہونے سے بچانے کے لیے سعودی عرب کی شہریت دے دی۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک گذشتہ کچھ عرصہ سے سعودی عرب میں ہی مقیم ہیں۔ ذاکر نائیک پر منی لانڈرنگ کے بھی الزامات عائد ہیں۔ جبکہ ڈھاکہ حملے کے کچھ مجرموں نے بھی اپنے اعترافی بیان میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے متاثر ہونے کا بیان دیا تھا۔ بھارتی حکام ڈاکٹر ذاکر نائیک کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا منصوب بنا رہے تھے تاکہ انہیں واپس بھارت بُلوایا جائے لیکن انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ سعودی عرب ڈاکٹر ذاکر نائیک کو شہریت دے دے گا۔

متعلقہ عنوان :