ملتان‘ سنگدل باپ نے نے 7 سالہ بیٹی کو گلا دبا کر قتل کردیا،ملزم گرفتار

ہفتہ 20 مئی 2017 12:07

ملتان‘ سنگدل باپ نے نے 7 سالہ بیٹی کو گلا دبا کر قتل کردیا،ملزم گرفتار
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) ملتان میں گھریلو جھگڑے پر باپ درندہ بن گیا ،اپنی ہی 7 سال کی بیٹی کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ محلہ نواز آباد تھانہ لوہاری گیٹ میں پیش آیا جبکہ ملزم وسیم نے گھریلو جھگڑے پر اپنی سات سالہ بیٹی رمشاء کو گلا دبا کر قتل کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کی لاش تحویل میں لیتے ہوئے مفرور ملزم کو کچھ دیر بعد ہی گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :