ایم کیو ایم لندن کے گرفتاردہشتگرد کا خاتون کے ذریعے 11 افراد کے قتل کا اعتراف

ہفتہ 20 مئی 2017 12:07

ایم کیو ایم لندن کے گرفتاردہشتگرد کا خاتون کے ذریعے 11 افراد کے قتل کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) ٹارگٹ کلنگ گروپ میں ملوث خاتون کے ذریعے گیارہ افراد کا قتل کیا گیا۔ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے گرفتاردہشتگرد نے سنسنی خیزانکشافات کردئیے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس کے مطابق گرفتار ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر نیانکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خاتون کا استعمال کر کے ٹارگٹ کلنگ کی۔ گرفتار دہشتگرد کے مطابق وہ خاتون کے ذریعے شکار بلاتے اور پھر اسے قتل کردیتے۔ایس پی اورنگی کے مطابق ملزمہ نے سیاسی جماعت کے کارکنوں کو بھی قتل کروایا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان قتل کے ساتھ ساتھ اغوا برائے تاوان کی واردتوں میں بھی ملوث ہیں

متعلقہ عنوان :