چمن ‘پاک افغان سرحد باب دوستی 16ویں روز بھی ہر قسم کی تجارت اور آمدورفت کیلئے بندرہا

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قندھار بم دھماکے کا زخمی افغان شہری علاج کیلئے پاکستان منتقل کردیا گیا بندش کے سبب دونوں جانب نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت دوطرفہ تجارت معطل رہی

ہفتہ 20 مئی 2017 12:07

چمن ‘پاک افغان سرحد باب دوستی 16ویں روز بھی ہر قسم کی تجارت اور آمدورفت ..
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) چمن میں پاک افغان سرحد باب دوستی سولہویں روز بھی ہر قسم کی تجارت اور آمدورفت کے لیے بندہے تاہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قندھار بم دھماکے کا زخمی افغان شہری علاج کے لیے پاکستان منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بندش کے سبب دونوں جانب نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت دوطرفہ تجارت معطل ہے جبکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیمار افغان شہریوں کو پاسپورٹ پر جانے کی اجازت ہے۔

دوسری جانب ضلع چمن کے علاقوں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔مردم شماری دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ گزشتہ روز پاک افغان فلیگ میٹنگ میں ہوا تھاجبکہ افغان شیلنگ سے متاثرہ دیہات میں مردم شماری کا عمل کل تک مکمل کرلیاجائے گا۔مردم شماری کے لئے ہر گھر کے سربراہ کی علاقے میں موجودگی یقینی بنائی گئی تاہم دیگر متاثرہ بدستور خیمہ بستی میں موجود ہیں۔