شبقدر ‘یکے بعد دیگرے 5 دھماکے‘ خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد زخمی

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ‘کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی

ہفتہ 20 مئی 2017 12:07

شبقدر ‘یکے بعد دیگرے 5 دھماکے‘ خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد زخمی
شبقدر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکے گھروں اور سکول کے باہر کیے گئے۔ دھماکوں میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔ ایک ہی رات میں میرو کے تین گھروں پر دستی بم پھینکے گئے۔ دوسرا حملہ ظریف کور میں واقع نجی سکول پر ہوا جہاں پر دستی بم پھینکا گیا جس میں سکول چوکیدار اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تیسرا حملہ محسن کو ر میں کیا گیا جہاں دہشتگردوں نے دستی بم گھر کے اندر پھینکا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ امدادی ٹیموں نے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔یاد رہے رواں سال فروری میں بھی دہشت گردوں نے چارسدہ میں ضلع کچہری کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں سات شہری شہید اور پولیس نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔